سوال
مال ظاہر اور مال باطن کی تعریف کیا ہے؟اس سلسلے میں بنکوں میں جمع شدہ رقوم کی حیثیت کیا ہے؟
جواب
مال ظاہر وہ ہے جس کا معائنہ اور تشخیص عاملین حکومت کرسکتے ہوں اور مال باطن وہ جو عاملین حکومت کے لیے قابل معائنہ وتشخیص نہ ہو۔بنکوں میں جمع شدہ رقوم مال ظاہر کی تعریف میں آتی ہیں ۔ (ترجمان القرآن،نومبر۱۹۵۰ء)