یہ مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کی ایک تقریر ہے جو آپ نے لاہور میں خواتین کے ایک اجتماع عام میں ۱۵ فروری ۱۹۴۸ء کو فرمائی تھی۔ اگرچہ اس تقریر کی مخاطب خواتینِ پاکستان ہیں اس لیے قدرتاً اس تقریر کے اندر پاکستان کے مخصوص مسائل سے بحث کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود اس میں جو باتیں بیان کی گئی ہیں وہ پاکستانی اور غیر پاکستانی سب ہی خواتین کے لیے یکساں قابل توجہ اور مفید ہیں۔ ہم اس اہم اور مفید تقریر کو افادۂ عام کی غرض سے شائع کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس سے خواتین کو اپنا دینی مقام اور اپنی ذمہ داریاں پہنچاننے میں بڑی مدد ملے گی۔
منیجنگ ڈائریکٹر
اسلامک پبلی کیشنز (پرائیویٹ) لمٹیڈ