Search
Close this search box.

رسائل و مسائل

کمپنیوں کی زکاۃ

سوال

کیا کمپنیوں کو زکاۃادا کرنی چاہیے یا ہر حصے دار کو اپنے اپنے حصے کے مطابق فرداً فرداً زکاۃ ادا کرنے کا ذمہ دار ٹھیرایا جائے؟

جواب

کمپنیوں کے بارے میں ہمار ا خیال یہ ہے کہ جو حصہ دار قدر نصاب سے کم حصے رکھتے ہوں ،یا جو ایک سال سے کم مدت تک اپنے حصے کے مالک رہے ہوں ،ان کو مستثنیٰ کرکے باقی تمام حصے داروں کی اکٹھی زکاۃ کمپنیوں سے وصول کی جانی چاہیے۔اس میں انتظامی سہولت بھی ہے اور اس طریقے میں کوئی بات ایسی بھی نہیں ہے جو اُصول شرع میں سے کسی اصل کے خلاف پڑتی ہو۔ ہماری یہ راے امام مالکؒ، امام شافعی ؒاور متعدد دوسرے فقہا کے مسلک کے مطابق ہے۔({ FR 2039 })
( ترجمان القرآن،نومبر۱۹۵۰ء )