۱۔ ’’اگر ایک امتی کو ، جو محض پیروی آنحضرت ؐ سے درجہ وحی اور الہام اور نبوت کا پاتاہے ، نبی کے نام کااعزاز دیا جائے تو اس سے مہر نبوت نہیں ٹوٹتی ، کیونکہ وہ اُمتی ہے …مگر کسی ایسے نبی کا آنا جو اُمتی نہیں ہے ختم نبوت کے منافی ہے ۔‘‘
(چشمہ مسیحی ، مرزا غلام احمد صاحب ،ص ۴۱)
۲۔ (آنحضرت ؐ ) ’’ان معنوں سے خاتم الانبیا ہیں کہ ایک تو تمام کمالات نبوت ان پر ختم ہیں اور دوسرے یہ کہ ان کے بعد کوئی نئی شریعت لانے والا رسول نہیں ہے اور نہ کوئی ایسا نبی ہے جو ان کی امت سے باہر ہو۔ ‘‘ (چشمہ معرفت ، مرزا غلام احمد صاحب،ضمیمہ ، ص ۹)