سوال
زکاۃ کی ادائگی واجب ہونے کے لیے کتنی عمر کے شخص کو بالغ سمجھنا چاہیے؟
جواب
زکاۃ کی ادائگی واجب ہونے کے لیے کسی عمر کی قید نہیں ہے۔جب تک کوئی یتیم سن رُشد کونہ پہنچے،اُس کی زکاۃ ادا کرنا اُس کے ولی کے ذمے ہے۔ اور جب وہ سن رُشد کو پہنچ کر اپنے مال میں خود تصرف کرنے لگے تو وہ اپنی زکاۃ خود ادا کرنے کا ذمہ دار ہے۔