اس وقت صنعتی مزدور (Industrial labourers) اور کاشتکار جن مشکلات میں گرفتار اور جن مسائل سے دوچار ہیں ان کی اصل وجہ معاشی نظام کی خرابی ہے، اور خود معاشی نظام کی خرابیوں کا ذمہ دار وہ بگڑا ہوا نظامِ زندگی ہے جس کا یہ معاشی نظام محض ایک جز ہے۔ جب تک یہ پورا نظام زندگی نہیں بدلے گا اور اس کے نتیجے میں معاشی نظام بہتر نہ ہوگا، محنت کش طبقہ کی موجودہ مشکلات کلی طور پر رفع نہیں ہوسکتیں۔