Search
Close this search box.

رسائل و مسائل

غیر اسلامی قانون نافذ کرنے والے مسلمانوں کا حکم

سوال-ایسے مسلمان جو سرکاری دفاتر میں ملازم ہیں یا گورنمنٹ کی عدالتوں میں جج اور مجسٹریٹ ہیں اور ان کے ہاتھوں قانو ن ہند کا نفاذ ہوتا ہے، یا مجالس قانون سازکے رکن ہیں اور قانون سازی میں حصہ لیتے ہیں ،یہ لوگ آپ کے نقطۂ نظر سے دائرۂ اسلام میں داخل ہیں یا نہیں ؟ اور آپ حضرات کے نزدیک شرعی نقطۂ نظر سے ایسے لوگوں کا کیا حکم ہے؟

جواب-میرے نزدیک وہ دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ۔میں ان کو مسلمان سمجھتے ہوئے ہی یہ یاد دلانا چاہتا ہوں کہ تم وہ کام کررہے ہو جو مسلمان کے کرنے کا نہیں ہے۔ ( ترجمان القرآن ،اگست ۱۹۶۱ء)