Search
Close this search box.

فہرست موضوعات

عرضِ ناشر
شہادتِ حق اُمّتِ مُسلمہ کا فرض اور مقصدِ وجود
اجتماعات کا حصہ
ہماری دعوت
مسلمانوں کی ذِمّہ داریاں
اُمّتِ مسلمہ کا مقصدِ وجود
شہادتِ حق
شہادت کی اہمیت
اُمّت پر اِتمامِ حجت
کوتاہی پر مواخذہ
طریقۂ شہادت
قولی شہادت
عملی شہادت
تکمیلِ شہادت
ہماری قولی شہادت کا جائزہ
ہماری عملی شہادت کا جائزہ
کِتمانِ حق کی سزا
آخرت کی پکڑ
مسلمانوں کے مسائل و حقوق اور اس کا حل
اصل مسئلہ
ہمارا مقصد
ہمارا طریقۂ کار
نظمِ جماعت
کام کے تین راستے
مختلف دینی جماعتیں
شرکاسے ہمارا مطالبہ
مطلوب کام
اعتراضات اور ان کے جوابات
نیافرقہ
اجتہادی مسائل میں ہمارا مسلک
غلو سے پرہیز
امارت میں غلو
اُصولی تحریک
انتخابِ امیر
علیحدہ جماعت بنانے کی ضرورت
امیر یا لیڈر
اسلام کا مزاج
وصولیٔ زکوٰۃ کا حق
بیت المال

شہادتِ حق

اس ویب سائٹ پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اب آپ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کی کتابوں کو ’’پی ڈی ایف ‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’یونی کوڈ ورژن‘‘ میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔کتابوں کی دستیابی کے حوالے سے ہم ’’اسلامک پبلی کیشنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور‘‘، کے شکر گزار ہیں کہ اُنھوں نے اس کارِ خیر تک رسائی دی۔ اس صفحے پر آپ متعلقہ کتاب PDF اور Unicode میں ملاحظہ کیجیے۔

عرضِ ناشر

تحریکِ اِسلامی کے قیام کو، ابھی صرف ۵ سال ہوئے تھے کہ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ، گردے کی پتھری کے آپریشن کے بعد آرام کے لیے، سیال کوٹ تشریف لے گئے۔ اُن کی موجودگی سے فائدہ اُٹھا کر، جماعتِ اسلامی لاہور کمشنری نے سیال کوٹ سے متصل، مراد پور میں ایک بڑے اجتماع کا اہتمام کیا۔مولانا مرحوم نے ۳۰ دسمبر ۴۶ء کو اِس اجتماع میں شہادتِ حق کے فریضے پر نہایت مؤثر اور جامع تقریر فرمائی، جس میں آپ نے اُمّتِ مسلمہ کو، اِس اہم فریضے کی طرف توجہ دلائی کہ اُمّتِ مسلمہ کے فرد کی حیثیت سے، ہر مسلمان کا یہ فرض ہے کہ وہ دنیا کے سامنے قول اور عمل، دونوں میں حق و صداقت کا گواہ بن کر کھڑا ہو کہ اُمّتِ مُسلمہ کا مقصدِ وجود ہی یہی ہے۔
قولی شہادت یہ ہے کہ زبان اور قلم سے دنیا پر اُس حق کو واضح کیا جائے جو صحابہ کرامؓ کے ذریعے ہم تک پہنچا ہے اور اخلاق و سیرت، تمدن و معاشرت، کسب و معاش ، قانون و عدالت اور سیاست و تدبیرِ مملکت کے لیے، اس دینِ حق نے انسان کی راہ نُمائی کے لیے جو راہ نما اصول پیش کیے ہیں وہ ہر انسان تک پہنچا دیے جائیں۔
عملی شہادت یہ ہے کہ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں، اُن اصولوں کا عملی مظاہرہ اور نمونہ پیش کریں کہ اگر یہ حق ادا نہ کیا جائے تو اس کی سزا، آخرت ہی میں نہیں، دُنیا میں بھی انتہائی سنگین اور عبرت ناک ہے۔
یہی وہ کام ہے جس کی طرف جماعتِ اسلامی دعوت دے رہی ہے اور جسے عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ مولانا مرحوم نے اس سلسلے میں، اٹھائے جانے والے مختلف اعتراضات کا ذکر کرکے، اُن کا بڑا مثبت اور مُسکت جواب بھی دیا۔ یہ ایک ایسی تقریر ہے جسے جتنی بار بھی پڑھا جائے، یقین و ایمان میں اضافہ ہوتااور ذوقِ عمل کو تحریک ہوتی ہے۔
اسلامک پبلی کیشنز نے اِس تقریر کو کتابی شکل میں پیش کیا ہے، تاکہ تحریک سے تعلق رکھنے والے افراد، اِسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کا اہتمام کریں۔ ہمیں توقع ہے کہ اس کتابچے کو خاطر خواہ پذیرائی حاصل ہوسکے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹر
اسلامک پبلی کیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ،لاہور

شیئر کریں