حضرات! یہ ہے شہادتِ حق کی وہ نازک ذِمّہ داری، جو مجھ پر ، آپ پر، اور اُن سب لوگوں پر عائد ہوتی ہے جو اپنے کو اُمّتِ مُسلمہ کہتے ہیں اور جن کے پاس خدا کی کتاب اور اس کے انبیاکی ہدایت پہنچ چکی ہے۔ اب دیکھیے کہ اِس شہادت کے ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے۔شہادتیں دو طرح کی ہوتی ہیں۔ایک: قولی شہادت، دُوسری: عملی شہادت۔