Search
Close this search box.

رسائل و مسائل

سینما، فلم، ٹیلی ویژن اور ریڈیوکا استعمال

سوال

ساتھ ہی قومی کردار تباہ کرنے والے ادارے مثلاً سینما، فلمیں ، ٹیلی ویژن، ریڈیو پر فحش گانے، یا عریاں رسائل ولٹریچر، موسیقی، ناچ ورنگ کی ثقافتی محفلوں وغیرہ کو بند کردیا جائے گا یا فائدہ اٹھانا ممکن ہوگا؟

جواب

سینما، فلم، ٹیلی ویژن اور ریڈیو وغیرہ تو خدا کی پیدا کردہ طاقتیں ہیں ، جن میں بجاے خود کوئی خرابی نہیں ۔ خرابی ان کے اس استعمال میں ہے جو انسانی اخلاق کو تباہ کرنے والا ہے۔ اسلامی حکومت کا کام ہی یہ ہے کہ وہ ان ذرائع کو انسانیت کی فلاح کے لیے استعمال کرے اور اخلاقی فساد کے لیے استعمال ہونے کا دروازہ بند کر دے۔ (ترجمان القرآن، جنوری ۱۹۶۲ء)