سوال-سنا گیا ہے کہ رسول اﷲ ﷺ کا سینۂ مبارک چاک کیا گیا تھا اور اس کو تمام آلائشوں سے پاک کیا گیا تھا،تاکہ نبوت کے تقاضے کو پورا کرسکیں اور معصومیت کی صفت پیدا ہوجائے۔د وسرے لفظوں میں آپ کا دل زیادہ روشن ہوجائے، اچھے اور پاکیزہ خیالات دل میں آئیں اور گناہ کے خیالات نہ آنے پائیں ۔ یہ کہاں تک صحیح ہے؟
جواب-رسول اﷲ ﷺ کے سینۂ مبارک کے چاک کیے جانے کا معاملہ متشابہات کے قبیل سے ہے۔ اسے سمجھنا ہمارے بس میں نہیں ہے۔اس لیے اس پر کسی تحقیق کی بنیاد نہیں رکھی جاسکتی۔ (ترجمان القرآن، اپریل، مئی۱۹۵۲ء)