سوال
پہلا حج فرض ہے اور دوسرا نفل۔وہ کون کون سے ملکی،خانگی یا مذہبی فرائض اور سنت ادا کرنے ضروری ہیں جن کے پورا کیے بغیر دوسرا حج جائز نہیں ؟ جس ملک کے باشندے بھوک، افلاس اور بدحالی کی زندگی گزارتے ہیں ،اس ملک کے لوگوں پر دوسرا حج جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
آپ کا سوال تفصیلی بحث چاہتا ہے ،مختصر جواب ممکن نہیں ہے۔میں صرف اتنا کہنے پر اکتفا کروں گا کہ ملکی افلاس کو دوسرے حج کے عدم جواز کی دلیل ٹھیرانا غلط ہے۔ (ترجمان القرآن،جولائی۱۹۵۵ء)