Search
Close this search box.

رسائل و مسائل

اسنادِ حدیث اورتفقہ مجتہد میں ظنیت

سوال

تفقہ مجتہد اور اسنادِ حدیث میں سے کس میں زیادہ ظنّیت ہے؟

جواب

تفقہِ مجتہد میں بھی خطا کا امکان ہے اور اسنادِ حدیث میں بھی۔پس میرے نزدیک لازم ہے کہ ایک ذی علم آدمی مجتہدین کے اجتہادات اور احادیث کی روایات دونوں میں نظر کرکے حکم شرعی کی تحقیق کرے۔ رہے وہ لوگ جو حکم شرعی کی خود تحقیق نہیں کرسکتے تو ان کے لیے یہ بھی صحیح ہے کہ کسی عالم کے اوپر اعتماد کریں ، اور یہ بھی صحیح ہے کہ جو مستند حدیث مل جائے، اس پر عمل کریں ۔ (ترجمان القرآن، جولائی،اکتوبر ۱۹۴۴ء)