"پچھلے باب میں قرآنِ مجید کی جو سیاسی تعلیمات بیان کی گئی ہیں ،نبی ﷺ کا کام انھی کو عملی جامہ پہنانا تھا ۔آپ کی رہنمائی میں ظہور اسلام کے ساتھ ہی جو مسلم معاشرہ وجود میں آیا ،اور ہجرت کے بعد سیاسی طاقت حاصل کرکے جس ریاست کی شکل اس نے اختیار کی ،اس کی بنا انھی تعلیمات پر رکھی گئی تھی ۔اس نظام ِحکومت کی امتیازی خصوصیات جو اسے ہر دوسرے نظام حکومت سے متمیز کرتی ہیں ،جسب ذیل ہیں: