اجتہادی مسائل میں ہم تمام، اُن مذاہب و مسائل کو برحق تسلیم کرتے ہیں جن کے لیے قواعدِ شریعت میںگنجائش ہے۔ ہم ہر ایک کا یہ حق تسلیم کرتے ہیں کہ ان مذاہب و مسالک میںسے جس کا جس پر اطمینان ہو، وہ اپنی حد تک اس پرعمل کرے۔ کسی خاص اجتہادی مسلک کی بنیاد پر گروہ بندی کو ہم جائز نہیں رکھتے۔