Search
Close this search box.

رسائل و مسائل

کسی ایک آدمی کا محدث اور فقیہ ہونا

سوال

محدث وفقیہ ایک ہی آدمی ہوسکتا ہے یا نہیں ؟

جواب

ایک آدمی بیک وقت محدث اور فقیہ ہوسکتا ہے اور ایسا شخص نرے محدث یا نرے فقیہ کے مقابلے میں اُصولاً قابل ترجیح ہے۔ لیکن میرا یہ جواب صرف اُصولی حیثیت سے ہے۔کسی شخصِ خاص پر اس کا انطباق کرنے میں لازماًیہ دیکھنا پڑے گا کہ آیا تفقہ میں اس کا وہی مرتبہ ہے جو حفظِ حدیث میں ہے۔ (ترجمان القرآ ن ،جولائی،اکتوبر۱۹۴۴ء)