[اس موضوع پر مولانا مودودی صاحب نے ایک مبسوط کتاب تحریر کی ہے جس میں عقلی ، تاریخی اور شرعی نقطۂ نظر سے مسئلۂ سود کے تمام ضروری پہلوئوں سے بحث کی ہے۔ جدید بنکاری کی تاریخ کا جائزہ لے کر یہ بتایا ہے کہ سود معاشی انتفاع و استحصال کا بدترین آلہ ہے۔ اس کتاب میں تجارتی سود اور غیر تجارتی سود کی تفریق کے باطل نظریے کی بھی مکمل تردید کی گئی ہے اور بلاسودی معیشت کا ایک ابتدائی خاکہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ معاشیات کے طالب علموں کے لیے اس کتاب کے تمام مباحث کا مطالعہ از بس ضروری ہے۔ ہم اس باب میں اصل کتاب کے چند مباحث اور تفہیم القرآن اور رسائل و مسائل سے ضروری مباحث پیش کر رہے ہیں لیکن مسئلے کی پوری تفہیم کے لیے اصل کتاب سے رجوع ضروری ہے۔ مرتب]