Search
Close this search box.

فہرست موضوعات

عرضِ ناشر
شہادتِ حق اُمّتِ مُسلمہ کا فرض اور مقصدِ وجود
اجتماعات کا حصہ
ہماری دعوت
مسلمانوں کی ذِمّہ داریاں
اُمّتِ مسلمہ کا مقصدِ وجود
شہادتِ حق
شہادت کی اہمیت
اُمّت پر اِتمامِ حجت
کوتاہی پر مواخذہ
طریقۂ شہادت
قولی شہادت
عملی شہادت
تکمیلِ شہادت
ہماری قولی شہادت کا جائزہ
ہماری عملی شہادت کا جائزہ
کِتمانِ حق کی سزا
آخرت کی پکڑ
مسلمانوں کے مسائل و حقوق اور اس کا حل
اصل مسئلہ
ہمارا مقصد
ہمارا طریقۂ کار
نظمِ جماعت
کام کے تین راستے
مختلف دینی جماعتیں
شرکاسے ہمارا مطالبہ
مطلوب کام
اعتراضات اور ان کے جوابات
نیافرقہ
اجتہادی مسائل میں ہمارا مسلک
غلو سے پرہیز
امارت میں غلو
اُصولی تحریک
انتخابِ امیر
علیحدہ جماعت بنانے کی ضرورت
امیر یا لیڈر
اسلام کا مزاج
وصولیٔ زکوٰۃ کا حق
بیت المال

شہادتِ حق

اس ویب سائٹ پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اب آپ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کی کتابوں کو ’’پی ڈی ایف ‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’یونی کوڈ ورژن‘‘ میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔کتابوں کی دستیابی کے حوالے سے ہم ’’اسلامک پبلی کیشنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور‘‘، کے شکر گزار ہیں کہ اُنھوں نے اس کارِ خیر تک رسائی دی۔ اس صفحے پر آپ متعلقہ کتاب PDF اور Unicode میں ملاحظہ کیجیے۔

علیحدہ جماعت بنانے کی ضرورت

ہم سے کہا جاتا ہے کہ اگر تمھیں یہی کام کرنا تھا تو ضرور کرتے، مگر تم نے ایک الگ جماعت، مستقل نام کے ساتھ کیوں بنائی؟ اس سے تو اُمّت میں انتشار پیدا ہوتا ہے۔ فی الواقع یہ ایک عجیب اعتراض ہے۔ میں حیران ہوں کہ جب دینی، یا خلافِ دین سیاست کے لیے، غیر اسلامی تعلیم کے لیے ، مذہبی دھڑے بندیوں کے لیے اور خالص دنیوی اغراض کے لیے، مغرب کے جمہوری یا فاشسٹی طریقوں پر، مسلمانوں کی انجمنیں اور جماعتیں، مستقل ناموں کے ساتھ بنتی ہیں تو انھیں ٹھنڈے دل سے برداشت کیا جاتا ہے ۔ لیکن اگر دین کے اصل کام کے لیے خالص دینی اصولوں پر کوئی جماعت بنتی ہے تو یکایک، اُمّت میں انتشار کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے اور صرف یہی ایک جماعت سازی قابلِ برداشت نہیں ہوتی۔ اس سے شبہ ہوتا ہے کہ معترضین کو اصل میں چڑ، جماعت سازی سے نہیں، بلکہ اس بات سے ہے کہ کوئی جماعت، دین کے اصل کام کے لیے بنے۔ تاہم، مَیں ان سے عرض کروں گا کہ جماعت سازی کا قصور ہم نے مجبورًا کیا ہے نہ کہ شوقیہ۔ سب کو معلوم ہے کہ اس جماعت کی تشکیل سے پہلے مَیں برسوں اکیلا پکارتا رہا ہوں کہ مسلمانو! یہ تم کن راہوں میں اپنی قوتیں اور کوششیں صَرف کر رہے ہو۔ تمھارے کرنے کا اصل کام تو یہ ہے ، اس پر اپنی تمام مساعی مرکوز کرو۔ یہ دعوت، اگر سب مسلمان قبول کر لیتے تو کہنا ہی کیا تھا۔ مسلمانوں میں ایک جماعت بننے کے بجائے، مسلمانوں کی ایک جماعت بنتی اور کم از کم ہندستان کی حد تک وہ ’’الجماعت‘‘ ہوتی، جس کی موجودگی میں کوئی دُوسری جماعت بنانا شرعاً حرام ہوتا۔ یہ بھی نہیں تو مسلمانوں کی مختلف جماعتوں میں سے، کوئی ایک ہی اسے مان لیتی، تب بھی ہم راضی تھے ، اسی میں بخوشی شامل ہو جاتے، مگر جب پکار پکار کر ہم تھک گئے اور کسی نے سن کر جواب نہ دیا، تب ہم نے مجبورًا یہ فیصلہ کیا کہ وہ سب لوگ جو اِس کام کو حق اور فرض سمجھ چکے ہیں خود ہی مجتمع ہوں اور اس کے لیے اجتماعی سعی کریں۔
سوال یہ ہے کہ اگر یہ نہیں تو ہمیں اور کیا کرنا چاہیے تھا؟ تمھیں اگر اس کام کے فرض ہونے سے انکار ہے تو دلیلِ انکار ارشاد ہو۔ اگر انکار نہیں، تو بتائو کیا واقعی تمھاری یہ مختلف انجمنیں اور جماعتیں یہی فرض انجام دے رہی ہیں؟ اگر یہ بھی نہیں، تو کیا اب تمھارے ہاں نوبت یہ آ گئی کہ جو فرض کو پہچانے اور اسے ادا کرنے کے لیے اُٹھے، وہی اُلٹا قصور وار قرار پائے۔

شیئر کریں