(۱) اس امت میں نبی کانام پانے کے لیے میں ہی مخصوص کیاگیا اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں ہیں۔ (حقیقۃ الوحی ،مرزا غلام احمد صاحب ، ص ۳۹۱)
(۲) امت محمدیہ میں ایک سے زیادہ نبی کسی صورت میں بھی نہیں آسکتے ، چنانچہ نبی اکرم ؐ نے اپنی امت میں سے صرف ایک نبی اللہ کے آنے کی خبر دی ہے جو مسیح موعود ہے اور اس کے سوا قطعاً کسی کانام نبی اللہ یا رسول اللہ نہیں رکھا اور نہ کسی اور کے آنے کی آپ نے خبر دی ہے بلکہ لا نبی بعدی فرما کر اور وں کی نفی کردی اور کھول کر بیان فرمادیا کہ مسیح موعود کے سوا میرے بعد قطعاً کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا۔ ‘‘(تشحیذ الاذہان، جلد ۹نمبر۳، ص۳۰تا۳۲)